آج کی تازہ ترین خبریںانٹرٹینمنٹ

پاور لفٹر لڑکی نے مارننگ شو میں فضا علی کو اٹھا لیا، صارفین کی تنقید

کراچی:مارننگ شو میں پاور لفٹر لڑکی سے اسٹنٹ کروانے اور ان کی جانب سے میزبان و اداکارہ فضا علی کو اپنے کاندھوں پر اٹھاکر پاور لفٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 20 سالہ پاور لفٹر لڑکی میزبان کو کاندھوں پر اٹھاکر اٹھک بیٹھک کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
نوجوان پاور لفٹر لڑکی کی جانب سے کاندھوں پر اٹھائے جانے کے بعد فضا علی خود بھی حیران رہ گئیں کہ اتنی کم عمر لڑکی نے ان جیسی وزنی خاتون کو کیسے اٹھا لیا؟
بعد ازاں فضا علی نے پاور لفٹر لڑکی کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ تینوں بہنیں پاور لفٹر ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
فضا علی مارننگ شو میں چند دن قبل سہیل سسٹرز کے نام سے مشہور پاور لفٹر بہنیں شریک ہوئی تھیں، جن میں ورونیکا، ٹونکل اور سائبل سہیل شامل تھیں۔براہ راست مارننگ شو کے دوران پاور لفٹر لڑکی سے مظاہرہ کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فضا علی کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور انہیں ندا یاسر پارٹ ٹو بھی قرار دیا گیا۔
کچھ صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فضا علی کو کسی نفسیاتی ہسپتال میں داخل کرایا جائے، جہاں ان کا علاج ہونا چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی حرکتیں اس وقت کی جاتی ہیں جب کہ پروگرام کے لیے کوئی مواد موجود نہ ہو۔
بعض افراد نے ان کے خلاف نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا اور لکھا کہ فضا علی کس طرح کی خاتون ہیں؟
زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی حرکت کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا مارننگ شو بیکار ہے، جس میں دیکھنے کے لائق مواد ہی نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button