آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ نرخ میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نے نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست قبول کرتے ہوئے دو روپے 53پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی۔
نیپرا سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی جس پر نیپرا نے 31جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا-