آج کی تازہ ترین خبریںعلاقائی

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شہباز شریف پارک کا دورہ ‘آزادی میلہ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جی ٹی ایس چوک اور شہباز شریف پارک کا دورہ کیا آزادی فلوٹ کی گجرات آمد اور آزادی میلہ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈی ایس پی عامر شیرازی، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آزادی فلوٹ 12 اگست کو دن ایک بجے جی ٹی روڈ گجرات جی ٹی ایس چوک پہنچے گا، 13 اگست کی رات کو شہباز شریف پارک میں آزادی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ 14 اگست کو ضلع بھر میں تحصیلوں میں تین ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے آزادی فلوٹ کو شاندار خوش آمدید کرنے کے لئے انتظامات مکمل ہیں، آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آزادی فلوٹ سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین و دیگر معززین خطاب کریں گے، آزادی فلوٹ سے ملی نغمے پیش کئے جائیں گے، 13 اگست کی رات کو شہریوں کی تفریح کے لیے زبردست فائر ورکس کا مظاہرہ کیا جائے گا، میوزیکل شو، میجک شو، ملی نغموں کے مقابلے کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری 12 اگست دن 1 بجے جی ٹی ایس چوک اور 13 اگست کی رات کو شہباز شریف پارک میں جشن آزادی کی تقریبات میں ضرور شرکت کریں، پارک میں داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے، شہریوں کی حفاظت کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button