علاقائی

مذہبی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا پولیس افسران وجوانوں سے خطاب

لالہ موسیٰ(ڈسٹرک انچارج) مذہبی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا منعقدہ تقریب کے دوران ریجن بھر کے پولیس افسران وجوانوں سے خطاب، تقریب میں RPO طیب حفیظ چیمہ کمشنر نوید حیدر شیرازی، سول سوسائٹی اور ریجن بھر سے پولیس افسران و جوانوں کی شرکت، صاحبزادہ محمد رضاء ثاقب مصطفائی نے پولیس افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھا اخلاق، لہجے میں شائستگی اور چہرے پر مسکراہٹ انسان کے دل میں گھر کرنے کے لیے عمدہ اعمال ہیں، انہوں نے کہا اگر ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات اور محمدۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے گا، انہوں نے پولیس افسران وجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی خفاطت میں اللہ کی رضاء اور خوشنودی اگر شامل ہو جائے تو وہ عبادت بن جاتی ہے لہذا سائل کی داد رسی کے لیے دین اسلام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کیے جائیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button