DPO گجرات کی زیر قیادت پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروش گرفتار’شراب’پسٹل برآمد

لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار رنگے ہاتھوں گرفتار، 4لیٹر شراب اور 1عدد پسٹل 30بور برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور DSP سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےVمنشیات فروش محمد رضوان عرف جان ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ پرانی جہلم سرائے عالمگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 4بوتل شراب برآمد کی،جبکہ دوسری کارروائی میں SHO تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ نے ملزم محمد عاصم جاوید ولد طالب حسین سکنہ نارووال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ناجائزاسلحہ بردار معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی