یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
سعودی عرب(ڈسٹرکٹ انچارج)5 اگست یو م استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد ہوئی جس میں تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے اسسٹیٹنٹ سیکریٹری جنرل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ایمبریسڈر آفتاب احمد کھوکھر، کشمیر تحریک کے رہنماء مصنف فاروق رحمانی نے خصوصی شرکت کی، مقررین نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے حوالے سے ایک اہم دن ہے۔ آج سے پانچ برس قبل 2019ء میں اسی دن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں کے بھارت میں ضم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اس حرکت کے ذریعے ایک طرف مقبوضہ علاقوں کو ہڑپنے کا منصوبہ بنایا گیا تو دوسری جانب ان علاقوں میں موجود مسلم آبادی کے عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی۔ مودی سرکار نے اپنی اس حرکت کی مخالفت میں اٹھنے والی کشمیری حریت پسندوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے مقبوضہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا جس کے نفاذ کو آج 1826 دن مکمل ہوگئے ہیں۔یہ تمام دنیا عالمی اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے جو بھارتی ظلم و ستم دھونس دھاندلی پر اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں اس دوران مقبوضہ کشمیر میں پچاس لاکھ ہندووں کو کشمیری ڈومیسائل دے دیا گیا ہے جس کا مقصد کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ گزشتہ پون صدی سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کشمیریوں پر ہر طرح کے مظالم ڈھائے گئے۔ 1989ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 96320 کشمیریوں کی شہادت ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں 22974 خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔ اس عرصے میں 11264 خواتین کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے کارندے زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی غیر قانونی طور پر گرفتار ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں اگست 2019ء سے اب تک 887 افراد شہید کیے جاچکے ہیں اور 25 ہزار کے قریب کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں بھارتی تسلط کی مذمت کی، یوم استحصال کی تقریب میں صدر پاکستان کا پیغام ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، وزیر اعظم کا پیغام کمرشیل قونصلر سعادیہ خان، نائب وزیر اعظم کا پیغام رؤف مایو نے پڑھکر سنایا۔ تقویب میں جدہ میں موجود پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔