علاقائی

DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک،کھلی کچہریوں کا انعقاد

لالہ موسیٰ( ڈسٹرکٹ انچارج) IG پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ عوامی مسائل کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے متحرک، اپنے دفتر اور DSPسٹی آفس میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے عوامی مسائل کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے دفتر DPO کمپلیکس اور DSP سٹی آفس میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، اپنے دفتر DPO کمپلیکس میں کھلی کچہری کے دوران انہوں نے سائلین سے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے جبکہ DPO گجرات نے عام عوام اور تاجروں کے مسائل جاننے کے لیے مین بازار گجرات کا بھی دورہ کیا، جہاں پر تاجروں نے DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا، دورہ کے دوران DPO گجرات نے شہریوں اور تاجروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے لیے DSP سٹی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے شہریوں اور تاجروں کے مسائل سن کر فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ کمیونٹی پولسینگ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط روابط اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button