آج کی تازہ ترین خبریںاسلام آباد:پاکستان

پنجاب میں صارفین کو ریلیف !،بلاول بھٹو کا سخت ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر پینل دے رہے ہیں۔کراچی میں مستحق گھرانوں میں مفت ہوم سولر پینل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بجلی کے بلوں سے متاثرہ افراد کوریلیف دینا چاہتے ہیں، الیکشن میں غریب عوام کوریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، اب دوسری جماعتوں میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینے کی سوچ آئی ہے، سولرسکیم ہمارے منشورکا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کر رہی ہے، مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سولرپارک بنارہے ہیں، وفاق سے بہت مہنگی بجلی ملتی ہے، ہماری خواہش ہے کم قیمت پرسندھ کی عوام کوبجلی فراہم کریں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پلاننگ اورکام کرنے میں وقت لگتا ہے، ایک دم اعلان نہیں کیا جاتا، سندھ کے ہرڈسٹرکٹ میں سولرپہنچائیں گے، 200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا آتا ہے تو کرنٹ لگ جاتا ہے، وفاق کے ادارے کام نہیں کر رہے، وفاق کا بجلی کا نظام تباہ ہوگیا ہے، انشااللہ! جب پیپلزپارٹی کو وفاق میں حکومت کا موقع ملے گا تو عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے غریب طبقے کوریلیف پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چودہ روپے فی یونٹ سستا کرنے کا اعلان کیا ہے، بجلی کوسستا کرنے کے اعلان کی حدتک خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم سے کہا جو پنجاب میں بجلی سستا کرنیکا اعلان کیا گیا وہ میری سمجھ سے باہر ہیں، دوماہ کے چکر میں اگر بارہ مہینے پھرعوام کو تکلیف ہو تو ایسے منصوبے نہیں چاہئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بجلی کے حوالے سے پائیدارحل چاہتے ہیں، ہم گرین انرجی کے ذریعے بجلی کے بلوں میں ریلیف پہنچا سکتے ہیں، لاڑکانہ کے عوام18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں، آج کوئی لانگ مارچ،عدم اعتماد نظر نہیں آ رہا لیکن وفاق کا فیصلہ سمجھ سے باہرہے، چیف منسٹر سندھ رابطہ کریں گے وزیراعظم ہمیں سستی بجلی کے حوالے سے قائل کریں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہم کراچی سے لانگ مارچ کیلئے نکلے تھے، لانگ مارچ سے بانی پی ٹی آئی کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے ایک فیصلے کی وجہ سے آج پٹرول، اشیا خورونوش مہنگی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button