پاکستان
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 22کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی
اسلام آباد: رواں مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 22کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں متفرق شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 225.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران متفرق شعبہ جات میں مجموعی طور پر 1129.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال20-2019کے دوران متفرق شعبہ جا ت میں 457.5ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران247.4ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 226.6ملین ڈالر،23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 198ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی