پاکستان

پنجاب : اجتماعی شادیوں کے تاریخ ساز پروگرام کی منظوری

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

پراجیکٹ کے مطابق دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاء بطور تحفہ دی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کردی۔

کابینہ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں عارضی کاشت کے لئے ایک لاکھ ایکڑ اراضی تین اور پانچ سال کی لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں ای بس سروس سکیم شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی، ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لئے 1.2 میگا واٹ کے سولر پینلز لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان طلب کرلیا اور کہا کہ پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فعال ہونگی۔

مریم نواز نے صوبہ بھر میں آٹے اور چکن کے نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور الحمراء لاہور میں اجوکا تھیٹر فیسٹول کے لئے 10 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button