پاکستان

آئینی عدالت کا مینڈیٹ عوام نے دیا، اس پر مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے اور میثاق جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button