آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

عمران خان، بشریٰ بی بی اور گنڈاپور سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق صدر عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں علیمہ خان، حماد اظہر، اسد قیصر، شہریار ریاض سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عوام کو اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے اکسایا جبکہ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا، ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔راولپنڈی میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button