آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف

کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نےکشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی اور کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35ملازمین برطرف کردیے گئے ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپیکٹرز، 10 سب انسپیکٹرز، 2 اے ایس آئی برطرف کیے گئے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز برطرف کیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ان اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا اور خود احتسابی کے عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button