آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائمدنیا
اوگرا نے ایل پی جی کی قمیتوں میں کمی کر دی

اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی۔رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوگئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر ہوگئی۔