آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

افغانستان میں قیامت خیز حادثہ: بس آگ میں جل گئی، 76 افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شب ہرات شہر کے قریب ضلع گذارہ میں پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر بس، جو حال ہی میں ایران سے واپس آنے والے افغان شہریوں کو کابل لے جا رہی تھی، ایک موٹر سائیکل اور تیل سے بھری ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 76 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشیں جھلس جانے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں افغانستان کا سب سے مہلک روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران اور پاکستان سے تقریباً 15 لاکھ افغان شہری واپس آ چکے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک نے طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی تیز کر دی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجوہات میں خستہ حال سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور مؤثر ٹریفک قوانین کا فقدان شامل ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی مرکزی افغانستان میں بسوں، آئل ٹینکر اور ٹرک کے تصادم کے باعث کم از کم 52 افراد جان سے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button