طے شدہ وقت سے قبل امتحانی پر چے واپس لینے پر حکومت کیخلاف مقدمہ دائر
طلبا نے طے شدہ وقت سے قبل امتحانی پرچے لینے پر حکومت کیخلاف مقد مہ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کذکورہ بالا واقعہ جنوبی کو ریا کے سنیا نگ کا لج میں پیش آیا جہاں داخلے کا امتحان دینے کیلئے آئے طلبا سے استاد نے پر چہ طے شدہ وقت سے 90سیکنڈپہلے لے لیا۔ سنیا نگ کالج کا داخلہ امتحان ملک بھر میں بدنام زمانہ ما نا جاتا ہے جو کہ طویل اور مشکل ہوتا ہے جبکہ اس امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے نتائج نہ صرف طلباء کے کالج کے مطابق میں تقرریوں کا تعین کرتے ہیں بلکہ ان کے کیر یئر سے متعلق بہتر ین آپشنز اور مضبوط تعلقات کا بھی سبب بنتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ طلبا اور ان کے اہلخانہ اس امتحان کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امتحان کا ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے ۔آٹھ گھنٹے پر مبنی اس امتحان کے دوران جنوبی کو ریا اپنی فضا ئی حدود تک بند کر دیتا ہے ، انہی با توں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طلبا نے زندگی کے اس اہم ترین امتحان میں خلل ڈالے جانے پر حکومت پر مقدمہ دائر کر کے لا کھو ں ڈالر ز پر مبنی زر تلافی کا مطالبہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں طلباء کی تو جہ مر کوزہ رکھنے کیلئے سٹاک مار کیٹ بھی تا خیر سے فعال ہو تی ہے لہٰذا استاد کی جانب سے ڈیڑھ منٹ قبل امتحان ختم کر نا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے ۔