آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیاسیاستویڈیوز

پاکستان کے دشمن مذہبی ، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں ، آرمی چیف

روالپنڈی :آرمیر چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی ، نسلی اورسیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں، ہمیں ایک پر عزم اورمضبوط قوم کے طور پر ابھر نے کے لئے متحد اور یکجان ہو نا پڑے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کر سمس تقریبات میں شرکت کے لئے کر ائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانت سے جاری بیان میں کہا گیاکہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ کر سمس تقریبات میں شرکت کی ۔
تر جمان پا ک فوج کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر شکر یہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنلرعاصم منیر نے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے ، اسلام مین المذاہیب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے، در پیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لئے بیان بازی اور پروپکینڈے کی نفی کرنا ہو گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق عیسائٹ کے مر کز ویٹی کن سٹی میں خصو صی دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،عیسائیو ں کے روحانی پیشواپوپ افرانسس نے تقریب میں شر کت کی اور خصوصی دعا کرائی۔
پوپ فرانسس نے غزہ میں حملے نند کرنے اور کرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button