آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیاعلاقائی

انتخابات بروقت منعقد کئے جائیں ، سینیٹ میںنئی قرار داد پیش

سینیٹ میں ہفتہ کو ایک نئی قرار داد جمع کرائی گئی جس میں آئینی تقاضوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتخابات کے بروقت انعقاد کر یقینی
بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
جے آئی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک نئی قرار داد جمع کرائی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات وقت پر منعقد
کیے جائیں ۔ سینیٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں قرار داد کو شامل کرنے کا امکان ابھی تک غیر یقینی ہے ، کیونکہ اجلا س کی تاریخ
کی تصدیق نہیں کی گئ ہے ۔ میں یہ قرارداد ایوان میں پیش کرتا ہوں ، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔ قرارداد
کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن اور عبور ی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ وقت پر انتخابات کا انعقاد یقینی
بنائے ۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ موجود ہے جبکہ ای سی پی نے یہ
بھی اعلان کیا تھا کہ انتخابات 8فروری2024 کو منعقد ہوں گے ۔ جے آئی سینیٹر کی قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سینیٹ
میں آئینی مینڈیٹس کے خلاف کا رروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ اس لئے اس قرارداد میں سپر یم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آزادانہ
اور منصفانہ انتخابات کے انیقاد پر اصرار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button