پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو واپس بھیجنے کا معاہدہ

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد پاکستان اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button