پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤکے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، صنم جاوید کو تھانہ شادمان کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کیا۔