پاکستان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں: الیکشن کمیشن کا جہانگیر ترین کو نوٹس

لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے ترجمان کے مطابق ضلعی مانیٹرنگ افسران نے صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی کام کروانے پر این اے 155 لودھراں سے امیدوار جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی پی 208 خانیوال سے امیدوار محمد طیب کو قواعد کے خلاف اشتہاری مواد پر وارننگ جاری کر دی گئی، خانیوال کے مختلف حلقوں سے 4 امیدواروں کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پی پی 232 وہاڑی کے امیدوار علی وقاص ہنجرا، این اے 160 بہاولنگر کے سید محمد اصغر، پی پی 238 کے انعام باری لالیکا سے وضاحتیں طلب کی گئی ہیں جب کہ بہاولپور کے مختلف حلقوں کے 9 امیدواروں سے بھی وضاحتیں طلب کی گئی ہیں۔ ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام صوبے بھر میں مکمل طور پر فعال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button