آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر تحریک انصاف کے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، ایسا کرکے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی کے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
شیر افضل مروت 2 دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرائیں۔ شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button