آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیا

شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی بمباری میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی میڈیا اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے ضلع کفرسوسا میں فضائی حملہ کیا۔
جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عام شہری کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں کثیر المنزلہ عمارت کا جلتا ہوا حصہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔
اسرائیل نے جس عمارت کو نشانہ بنایا ہے وہ رہائشی عمارتوں، اسکولوں، ایرانی ثقافتی مراکز اور سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ایک کمپلیکس سے گھرا ہوا ہے۔
فروری 2023 میں اسرائیل نے شام کے مذکورہ ضلع پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایرانی عسکری ماہرین مارے گئے تھے۔
اس حملے کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں کسی ایرانی شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دمشق میں ایک اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق میں کسی مخصوص علاقے کی وضاحت کیے بغیر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button