خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب دو الگ الگ آپریشن کیے جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گرد رہنما شمروز عرف شینائے مارا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل 2 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ 29 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب دو الگ الگ آپریشن کیے جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گرد رہنما شمروز عرف شینائے مارا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل 2 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ 29 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔