آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر و فنانس سیکرٹری سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کی کہ وہ جماعتیں حکومت کی حمایت کر رہی ہیں یا نہیں ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ آپ کے اخراجات زیادہ ہیں آمدنی نہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ آپ آمدنی بڑھائیں، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ آپ ٹیکس دہندگان بڑھائیں اور ریونیو کلیکشن بہتر کریں۔ . سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں، آئی ایم ایف سے اچھا پیکج لینے کے لیے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مختلف معاملات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں نئی مخلوط حکومت کی حمایت کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی اور شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے ووٹ دیا۔
Related Articles
Check Also
Close