آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سوئی ناردرن نے پنجاب کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

لاہور: پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا ہے۔اوگرا 25 مارچ کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہور میں کرے گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطا 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔
کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر دلائل دیں گے۔ ماضی میں کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز کی سنی نہیں گئی بلکہ ہمیشہ کمپنی کے کہنے پر قیمت بڑھائی جاتی رہی ہے اور اوگرا سماعت صرف قانونی کارروائی پوری کرنے کا ذریعہ ہے۔آئی ایم ایف کے مظالبے پر یکم جولائی سے ہر صورت گیس قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button