پاکستاندنیا

امریکا اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا

، اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔ خط میں امریکی صدر نے نومنتخب حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے میں بہت اہم ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش اس وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم ایک مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دینا چاہیے۔ ہم امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا پائیدار زرعی ترقی، پانی کے انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ قوموں کے درمیان مضبوط شراکت داری مضبوط ہوگی، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button