آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانعلاقائی

سینیٹ انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں

اسلام آباد: اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، سینیٹ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کے پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالمی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے چار رنگوں کے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے سفید بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے سبز بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپر اور اقلیتی نشستوں کے لیے پیلے رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابات 2 اپریل کو شیڈول ہیں جس کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ سینیٹ انتخابات میں سندھ اور پنجاب کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11، 11 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button