آج کی تازہ ترین خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی ہے

آئی پی ایل میں کینگروز کپتان مچل مارش زخمی ہو گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں زخمی ہونے والے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس ریکوری سست روی کا شکار ہے، مچل مارش نے آسٹریلیا میں دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ آج برسبین میں کیمپ میں شرکت کی، تاہم انہوں نے مکمل فٹنس نہیں دکھائی۔ آئی پی ایل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد مچل مارش ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کپتان مچل مارش کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے، وہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تقریباً ایک ماہ باقی ہے، آل راؤنڈر مزید 2 ہفتے بولنگ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا جب کہ سینئر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لابوشین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button