آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

بجٹ ہر صورت پاس ہوگا، ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی’ فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بیان میں بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بجٹ ہر صورت پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، اور ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے، اور اس میں ترامیم کی گنجائش بھی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹیکسوں کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button