آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شخص کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، جن کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں۔
وزارتِ دفاع کے لا افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا۔ وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 24جون کو ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button