آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جنگی تربیت کے نتیجے میں جو فیصلے ہوں گے ‘خطے میں ہمارا کوئی دوست نہیں رہے گا’فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا انداز دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں ہے، ہمارے پاس راستے ہیں، ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بہتر تعلقات کیلئے میکنزم بنا سکتے ہیں، جنگی تربیت کے نتیجے میں جو فیصلے ہوں گے وہ ایسے ہی ہوں گے کہ خطے میں ہمارا کوئی دوست نہیں رہے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کیا فیصلے کرنا چاہتے ہیں کچھ پتہ نہیں، نہ آنکھیں کھلی ہیں، اس انداز کو حب الوطنی کہہ کر ملک کو کیا دینا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button