آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانعلاقائی

سیاسی جماعتوں سے آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب کر لیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ چارٹرڈ اکانٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔
سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایتکی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک سال 2023-24 کے گوشوارے جمع کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button