آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانپنجاب

قانون کو ہاتھ میں لینے والا کوئی گروہ نہیں بچے گا: مریم نواز

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے پاس کیے گئے ہتک عزت قانون میں میڈیا کا بہت احترام ہے لیکن میڈیا بولے کہ ہم جھوٹ بولیں اور پکڑے نہ جائیں، یہ نہیں ہوگا۔
لاہور میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کے دوران مریم نواز نے سوات واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل مذہب کی بے حرمتی کی بہت شکایات سامنے آرہی ہیں، بڑھتے واقعات کی وجوہات کو دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جب کوئی جرم ثابت ہوتاہے تو مجرم کو قانون کیحوالے کرنا چاہیے لہذا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اور اپنی عدالت گلی محلوں میں لگانیکی اجازت قطعا نہیں دینی چاہیے، جو مذہب کو رسوا کرنے کا باعث بنتا ہے وہ سب سے بڑا مجرم ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون پر تنقید کی پروا نہیں ہے ‘ غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی
ہتک عزت قانون سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے پاس کیے گئے ہتک عزت قانون میں میڈیا کا بہت احترام ہے لیکن کسی کی پگڑی اچھالنے، تہمت لگانے کی بغیر ثبوت اجازت نہیں دی جا سکتی، میڈیا بولے کہ ہم جھوٹ بولیں اور پکڑے نہ جائیں، یہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ جو الزام لگایا اس کا ثبوت مہیا کردیں تو بات ختم ہو جائے گی، اگر بدنیتی سے الزام لگایا، جھوٹ بولا تو اس کی سزا ملے گی، ہر مہذب معاشرے میں یہ قانون ہے، صرف زبان ہلا کر کسی کی عزت کو آپ داغ دار نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button