آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے صدر اور وزیراعظم کو خط تحریک انصاف کے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اگر عمران خان کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس پارٹی رہنما ملاقات کے لیے آئے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، میں 3 گھنٹے اندر انتظار کرتا رہا میرے پارٹی رہنما باہر کھڑے رہے، میں نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کیلیے جیل بلایا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب مجھ سے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جائے گا تو اختلافات کیسے ختم ہوں گے، جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں، پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button