آج کی تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستان قومی پیداوار سالانہ 7 , 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک

اسلام آباد۔جنوبی ایشیا کے لئے عالمی بینک کیریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورغیس نے کہاہے کہ نوجوان آبادی ، قدرتی وسائل اوراپنے اہم سٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور عالمی بینک کے زیراہتمام مالیاتی اور گورننس اصلاحات پرہونے والے مباحثہ سے اپنے خطاب میں کہی ۔انہوں نے موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مالی اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے توازن کے لئے قرضوں پرانحصار کی وجہ سے پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل غیر پائیدار ہے، پاکستان میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق نے اصلاح ۔فوری اصلاحات کاایجنڈا کے عنوان سے اہم اقتصادی اصلاحات انشیئٹیو کاتعاوف پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکمت عملی پاکستان کی خاطر خواہ بیرونی فنانسنگ کی ضرورت کے مطابق وضع کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button