آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد فلور ملز مالکان نے ہڑتال 10 روز کیلئے موخرکردی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا اور وزیر اعظم کی ہدایت پر تشکیل کردہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد فلور ملز مالکان نے ہڑتال 10 روز کے لیے موخر کردی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عاصم رضا کی قیادت میں حکومتی ٹیم سے مذاکرات کیے۔حکومتی ٹیم میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، علی پرویز ملک شامل تھے۔ چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکراتی ٹیم میں موجود تھے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال 10 روز کے لیے موخر کردی۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق حکومتی کمیٹی نے 10 دن میں ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ سلجھانے کی حمایت کی ہے۔
قبل ازیں فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماں ریاض اللہ خان اور شیخ کاشف شبیر نے کہا تھا کہ ملک بھر میں فلور ملز تین دنوں سے ہڑتال کے باعث بند پڑی ہیں، ہمارا مقصد عوام کو تنگ کرنا نہیں ہے مگر ہم پر بیجا ٹیکسز لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 5.5 فیصد کا جو ٹیکس لگایا گیا اس سے ہمیں ود ہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا، اگر ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بنیں گے تو ہمارا گزارا ہی نہیں ہوگا، ہم کس طرح ود ہولڈنگ ٹیکس لوگوں سے کاٹیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button