آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پنجاب میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے

پنجاب میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔
ترجمان کے مطابق محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریاں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ندی نالوں کیکنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب ملک میں آج کہیں بادلوں کے ڈیرے ہیں تو کہیں سورج کی حکمرانی ہے، دادو اور نوابشاہ میں آج پارہ 40 ڈگری تک جاسکتاہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب ۔ بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں، اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم ابرآلود رہیگا، جنوبی علاقوں کا موسم گرم رہے گا ، کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 33 ۔ اسلام آباد میں 35 ڈگری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button