آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعلی کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید اسلام آباد میں موجود خیبرپختونخوا ہاوس منتقل

اسلام آباد: صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاس میں مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے پی ہاس میں موجود ہیں۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے انہیں اور صنم جاوید سمیت تمام اہل خانہ کو کے پی ہاوس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔
ترجمان کے پی ہاس یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاوس اسلام آباد میں ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔
صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button