آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
پی ٹی آئی کے پختونخوا 91اور پنجاب سے 105ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91ممبران اسمبلی کیبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔