الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی پارٹی اسٹیٹس بارے ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کیلیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دیئے ہیں، دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹریکچر نہیں ہے، تحریک انصاف بنیادی ڈھانچہ عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرے گا؟،
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں لہذا اس معاملے پر سپریم کورٹ ان چیمبر رہنمائی کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 39 آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کر کے ان کے ناموں کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔