آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ان دو جماعتوں فہرست میں ڈالنے کے بعد ملک میں کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان ان حملوں کا الزام سرحد پار افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں پر عائد کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے اس سلسلے میں اقدامات کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
اس کے برعکس افغانستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے پاکستان سے اس سلسلے میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کا خطرناک رجحان جاری رہا جس میں ملک بھر میں 389 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اِن 432 اموات میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی 281 شہادتیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button