آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 106پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77ہزار 343پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 1141پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 78 کروڑ 76 لاکھ 46 ہزار 431 روپے مالیت کے 14 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار 582 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button