پاکستاندنیا

ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں میں 11 اہلکار ہلاک

تہران: ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبوں سیستان اور بلوچستان کے علاقے راسک اور چابہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر اور ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا گیا۔ آئی آر جی سی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں پانچ اہلکار مارے گئے، جب کہ ایک اور حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ ایرانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں جیش العدل ملوث ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور مارے گئے جب کہ ایک اور فوجی کارروائی کے دوران 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایران نے پنجگور میں جیش العدل کے ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا تھا جس میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔ اس کے جواب میں پاکستان نے ایران کے ساتھ سفارتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور ایران میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button