علاقائی

اغواء کے ملزمان ٹریس کرکے مغویوں کی بازیاب ‘ ایس ایچ او مجاھد عباس کو شاندار خراج عقیدت

گجرات (ڈسٹرکٹ ا نچارج) بہترین کارکردگی اور چند گھنٹوں میں اغواء کے ملزمان ٹریس کرکے مغویوں کو بازیاب کروانے پر نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار برائے حلقہ این اے 65 و مزدور راہنما محمد حسین وٹو نے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ مجاھد عباس کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں گلدستہ پیش کیا اور مٹھائی کھلائی اس موقع پر محمد حسین وٹو کے ہمراہ مہر محمد سلیم صدر ٹرانسپورٹ یونین پنجاب مہر رشید احمد ،محمد یسین وٹو صدر نیشنل پارٹی گجرات جابر حسین قریشی مزدور لیڈر رضی عباس اور میاں محمد مجاہد مقصود دیگرمعززین شامل تھے یاد رہے 30 جولائی کی شام چھ بجے اعظم سکنہ دلاورچیمہ ضلع وزیراباد اپنے ہمراہ 17افراد رسول پور ضلع منڈی بہاؤالدین میں کسی بھٹہ پر مزدوری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے گاؤں کے ملزمان ساجد وغیرہ نے چکوڑی بھیلو وال علاقہ تھانہ ڈنگا سے ان کو اغوا کر لیا تھا ڈی پی او گجرات کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کھاریاں کے زیر نگرانی تھانہ ڈنگہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صرف 3 گھنٹوں کے اندر تمام افراد کو بازیاب کروا لیا اور مزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 578/24 بجرم 365 تازیرات پاکستان درج کر لیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او مجاہد عباس کی اس دلیرانہ بروقت کاروائی پر اہل علاقہ اور اوورسیز شخصیت طارق محمود پھٹی پوڑیہ حال مقیم اسپین سرپرست اعلی عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب نے بھی زبردست خراج تحسین پیش کی اور مبارکباد دی گزشتہ روز عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر سابق امیدوار برائے ایم این اے محمد حسین وٹو کی قیادت میں وفد نے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ مجاہد عباس سے ملاقات کی ان کو سیکورٹی افسر ریاض احمد اور محرر عامر کو پھولوں کے ہار پہنا? مٹھائی کھلائی اور 17افراد کو بازیاب کروانے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباددی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button