پاکستانعلاقائی

عام انتخابات کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 87 روز تک مجموعی طور پر 27 ہزار 676 تربیتی نشتوں کا اہتمام کیا گیا، تربیتی نشستوں میں 3 ہزار 821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے، تربیتی نشستوں کا سلسلہ 19 نومبر 2023 کو شروع ہوا، تربیتی نشستوں میں 144 ڈی آر اوز، 859 آر اوز کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔پولنگ عملے میں ایک لاکھ 91 ہزار 526 پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل تھے، پولنگ عملے کیلئے 7 ہزار 663 دو روزہ تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں، 7 لاکھ 85 ہزار 60 اے آر اوز اور پولنگ آفیسرز کیلئے 19 ہزار 630 ٹریننگ سیشنز کرائے گئے۔ترجمان کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے علاقائی سطح پر 32 ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈی نیٹرز کی تربیت کی گئی، ضلعی سطح پر ایک ہزار 336 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز کی تربیت کی گئی۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو چلانے کیلئے 5 ہزار افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تربیت دی گئی، سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 1400 ماسٹر ٹرینرز تیارکئے گئے، ماسٹر ٹرینرز نے 5 لاکھ 3 ہزار 495 سکیورٹی اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button