آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا کیس کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 19 اگست کو سماعت کرنا تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ کیس سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا، سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبرتک رخصت پرہیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کررکھا ہے۔
سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم کررکھا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button