راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس نے اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ میرے شوہر یاسر نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،صدر واہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
Related Articles
Check Also
Close