آج کی تازہ ترین خبریںاسلام آباد:پاکستان

مشیروں اور معاونین خصوصی سے اثاثوں، شہریت اور وفاداری کا سرٹیفکیٹ طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ کی ہدایت پر مشیروں اور معاونین خصوصی سے اثاثوں،شہریت اوروفاداری کا سرٹیفکیٹ طلب کرلیا گیا۔قومی اسمبلی ذرائع کیمطابق کابینہ ڈویژن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا گیا، مشیراورمعاون خصوصی پاکستان سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن مشیراورمعاون خصوصی پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنے کے پابند ہوں گے، مشیراورمعاون خصوصی حکومتی امور میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکرکام کریں گے، مشیراورمعاون خصوصی حکومتی معاملات کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے،کابینہ ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات اور سرٹیفیکیٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button