پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی، مزید افغانیوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے مزید افغان شہریوں نے اعترافی بیانات سامنے آگئے۔افغان شہری عبدالقادر نے بتایا کہ وہ پشاور میں مزدوری کرتا ہے، پشاور میں ایک شخص جاوید نے ہم دو بندوں کو5 ہزار روپے دیے، ایک دن کی دہاڑی کا بتایا، جاوید نے ہمیں ایک دن کے پیسے دیے دو دن کے نہیں، ہمیں کہا گیا جلوس میں جا توڑ پھوڑ کرو، گاڑیوں کو توڑو یہ کرو وہ کرو۔امانت نامی شہری نے بتایا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں، جولوگ پی ٹی آئی سے پیسے لیکر غلط کام کرتے ہیں وہ نہ کریں، ملک اور قوم کا نقصان نہ کریں، گاڑیاں نہ جلائیں، موٹرسائیکلیں نہ جلائیں۔افغان شہری مدثر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو، ہمیں کہا گیا لوگوں کے بائیک توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو، اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کرانیکوئی نہیں آرہا۔ایک اور افغان شہری نور الدین نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں دو تین ہزار روپے مزدوری دی اور کہا اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو، گاڑیوں کو آگ لگا دو، افغان بھائیوں سے درخواست ہے حق حلال کی مزدوری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button